گھوٹکی (نامہ نگار) سینئر صحافی رانا کاشف ، رانا راشد کی والدہ اور رانا جاوید اقبال کی زوجہ کچھ عرصہ بیمار رہنے کے باعث 60 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ ان کی نماز جنازہ پبلک پارک میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی رہنماؤں صحافیوں اور شہریوں نے شرکت کی بعدازاں مرحومہ کی آبائی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔