اسلام آباد(صباح نیوز)آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئر مین جنرل(ر) پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے جنرل قمرجاوید باجوہ کو چیف آف آرمی اسٹاف اور جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں اے پی ایم ایل کے رہنمائوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں اعلیٰ افسران اپنی بہترین پیشہ وارانہ مہارت کوبروئے کار لاتے ہوئے افواج پاکستان کو مزید بلندیوں سے روشناس کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ اپنے پیش روجنرل راحیل شریف کی پالیسیوںکا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اپنی زبردست قیادت میں پاکستان کا دفاع مضبوط تر بنائیں گے۔