• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھ جیل میں سزائے موت پانیوالے قیدیوں کی تعداد 100سے تجاوز

Number Of Executions In Mach Jail Inmates Exceeds 100

بلوچستان کی مچھ جیل میں سزائے موت کے منتظر قیدیوں کی تعداد 100سے تجاوز کر گئی ہے۔ سزائے موت کے 2قیدیوں کی رحم کی آخری اپیل صدر مملکت کے پاس ہے۔



بلوچستان کی مچھ جیل صوبے کی واحد جیل ہے جہاں سزائے موت کے قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔ اس جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کی تعداد 104ہوگئی ہے۔



جن میں صرف 2قیدی ایسے ہیں، جن کی رحم کی آخری درخواست پچھلے کئی ماہ سے صدر مملکت کے پاس ہے، جبکہ دیگر 102قیدیوں کی فیصلے پر نظر ثانی کے درخواستیں ہائی کورٹ، سپریم کورٹ اور شریعت کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔



فوجی عدالتوں سے سزائے موت کے پانے والے 8قیدی بھی اسی جیل میں سزا پر عمل درآمد کے منتظر ہیں۔ مچھ جیل میں سزائے موت کے قیدیوں اور ہائی پروفائل قیدیوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد سیکورٹی کے انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں۔



جیل کے اردگرد حفاطتی دیوار تعمیر کی گئی ہے اور جدید کلوز سرکٹ کیمریوں کی تنصیب کردی گئی ہے۔ جیل کی حفاظت کیلئے جیل کے عملے کے ساتھ بلوچستان کانسٹبلری اور ایف سی بھی تعینات ہے۔

تازہ ترین