پشاور(سٹی رپورٹر) جمعیت اتحاد العلماء خیبر پختونخوا کے صدر مولانا عبدالا کبر چترالی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چترال میں جنگلات کی کٹائی کو روک کر ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائی کریں ۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالا کبر چترالی کا کہنا تھا کہ جنگلات کے تحفظ کی دعویدار تحریک انصاف حکومت کے دور میں ارندوگول چترال میں ناجائز طریقے سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی جارہی ہے