• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی نے بھرپوراپوزیشن کا کردارادا نہیں کیا،شاہ محمود

Ppp Did Not Act Strong Opposition Qureshi
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے 4مطالبات بڑے معقول ہیں، اگر پیپلز پارٹی نے حکومت کیخلاف تحریک چلائی تو ان کی حمایت کریں گے۔

نواب شاہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کراچی کی رونقیں ایک بار پھر آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہیں اور امن و امان کی بحالی میں رینجرز کا کردار قابل تحسین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں مسلم لیگ ن کی گنجائش نہیں ہے، ق لیگ ہوا کرتی تو جو اب دکھائی نہیں دے رہی۔کراچی میں ایم کیو ایم اب تقسیم ہوگئی ہے۔ کراچی کا ایک طبقہ سمجھتا ہے پی ٹی آئی ان کی ترجمانی کرسکتی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول کے 4مطالبات بڑے معقول ہیں اور وہ ان کی تائید کرتے ہیں۔
تازہ ترین