• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کیس میں ہم سے ثبوت نہ مانگے جائیں، سراج الحق

We Should Not Be Asked For Proof Of Panama Case Sirajul Haq
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کراچی میں ورکرز کنونشن کے اختتامی سیشن سے خطاب، کہا پاناما لیکس کیس میں ہم سے ثبوت نہ مانگے جائیں، ثبوت ان سے مانگیں جنھوں نے ملک کا پیسا لندن، پاناما اور قطر میں چھپایا ہوا ہے، آف شور کمپنیوں میں جن کا نام ہے ہر ایک سے جواب لیں گے، کراچی کے مسئلے کا حل یہاں کے عوام کے ہاتھ میں ہے۔

باغ جناح کراچی میں سندھ ورکز کنونشن اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان سےخطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک کے ستر سال ضائع کیے، انھوں نے جو کیا وہ دشمن بھی نہیں کرتا۔

سراج الحق نے کراچی میں حکومت کرنے والی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج لوگ چاند پر پہنچ رہے ہیں اور کراچی کے لوگ پانی کے لئے ترس رہے ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہناتھا کہ سندھ حکومت نے 1971 کے آئین سے انحراف کیا ہے، اگر کم عمری میں اسلام قبول کرنے والا بل واپس نہیں لیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا ۔کنونش سے جماعت اسلامی کے صوبائی اور مقامی رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین