سکھر (بیورو رپورٹ)پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل مال بردار گاڑ یو ں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا، 200سے زائد موٹر سا ئیکلیں مختلف تھانوں میں بندکرد ی گئیں،محنت کشوں کا سکھر پولیس کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، ، اس موقع پر موٹر سائیکل گاڑی چلانے والے محنت کشوں اصغر چوہان، اعجاز احمد، عبداللہ کا کہنا تھا کہ وہ شہر سے مال ٹرانسپورٹ کے اڈوں اور مختلف مقامات تک پہنچاتے ہیں اور اپنے بچوں کی روزی کماتے ہیں، گزشتہ چند روز سے سکھر پولیس نے بلا جواز موٹر سائیکل گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کیں ہیں اور سکھر شہرکے مختلف تھانوں جن میں اے سیکشن، سائیٹ ایریا، روہڑی، سی سیکشن، لانچ موڑ ، چھوہارہ مارکیٹ ، تھانہ ایئرپورٹ سمیت دیگر تھانوں میں 200سے زائد موٹر سائیکل گاڑیاں بند کردی گئی ہیں جس سے غریب محنت کش شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ محنت کشوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیروز شاہ سے اپیل کی ہے کہ محنت کشوں کے ساتھ پولیس کی ذیادتیوں کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے۔