بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق ریاست بہاول پور کے محلات اور قلعہ ڈیراور کے لئے استعمال ہونے والے تاریخی(قفل) کا بہاول پور میوزیم میں اضافہ تہذیبی اور ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے اور نوجوان نسل کو اس سے روشناس کرانے میں مددگار ثابت ہو گا اور اس سلسلہ میں مسلم لیگ(ن)پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات وچیئرمین بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیع اللہ چوہدری کی جانب سے ان تاریخی نوادرات کا بہاول پور میوزیم کو عطیہ کرنا انتہائی قابل تحسین اقدام ہے۔ یہ بات پروفیسر ڈاکٹر شاہد حسن رضوی نے کہی