• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول اس سال قائد حزب اختلاف، 2018میں وزیراعظم ہونگے، خورشید شاہ

سکھر (بیورو رپورٹ/چوہدری محمد ارشاد) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ بلاول اس سال قائد حزب اختلاف، 2018میں وزیراعظم ہونگے، میں سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پارلیمنٹ میں لانے کا مقصد پارلیمنٹ کو مزیدمضبوط کرنا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے جلد بلاول بھٹو کا پارلیمنٹ میں استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کو 27دسمبر کی تاریخ دی ہے اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔ وہ اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے بات کر رہے تھے۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ جلد پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے، ہم پارلیمنٹ کے اندر رہ کر عوام کے مسائل اور تمام معاملات کا حل چاہتے ہیں۔
تازہ ترین