• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کاجنرل قمرجاوید باجوہ اورجنرل زبیرمحمود حیات کو فون ، تعیناتی پر مبار کباد

  اسلام آباد (این این آئی،خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اتوار کوجنرل قمرجاوید باجوہ کوٹیلی فون کیا اور اْنہیں چیف آف آرمی سٹاف تعیناتی کی مبارکباد دی ۔ آرمی چیف کے بعد وزیرخزانہ نے جنرل زبیرمحمود حیات کو فون کیا اور اْنہیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات ہونے پر مبارکباد دی ۔ وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے  بھی نئے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو نئے عہدے پر تعیناتی کی مبارک باد دی ہے۔ عرفان صدیقی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو بطور آرمی چیف تعیناتی پر بھی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے ٹیلی فون پر جنرل باجوہ سے گفتگوبھی کی۔ اور توقع ظاہر کی کہ اُن کی قیادت میں پاک فوج کی شاندار روایات میں مزید اضافہ ہوگا۔
تازہ ترین