سکھر پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپا مار کر 19 جواریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 90 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔
اے ایس پی سٹی عیسی سکھیرا کے مطابق پولیس نے سکھر کے علاقے مدینہ کالونی میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر جوا کھیلتے ہوئے19 جواریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے90 ہزار روپے، پانچ موٹر سائکلز اور کئی موبائل فونز برآمد کرکے تھانہ سی سیکشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔