بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان جونیئر ٹیم کی شرکت خدشات کا شکار ہے۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن بھی ویزوں کے اجراء کے معاملے پر بھارتی سفارت خانے سے رابطہ کر رہی ہے۔
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 8 دسمبر سے بھارت کے شہر لکھنو میں کھیلا جائے گا، جس کے لئے پاکستان جونیئر ٹیم کی روانگی 4 دسمبر کو طے ہے لیکن تاحال ویزوں کا اجراء نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوتی جا رہی ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایک دو روز میں بھارتی ویزے نہ ملے تو پاکستان ٹیم کی ایونٹ میں شرکت مشکل ہو جائے گی۔ منتظمین کی جانب سے شرکت کی تصدیق کے لئے دی جانے والی ڈیڈ لائن بھی گزر چکی ہے۔
منتظمین کو صورتحال کے بارے میں بتا دیا ہےکہ ویزے ملیں گے تو ایونٹ میں شرکت کر سکیں گے۔
عہدیدار نے بتایا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن بھی ویزوں کے اجراء کے لئے بھارتی سفارت خانے سے رابطہ کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منتظمین نے پاکستان ٹیم کے متبادل کے لئے کام شروع کر دیا ہے۔