• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے احمد لدھیانوی کو پی پی78 جھنگ سے ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے مولانا احمد لدھیانوی کو پی پی78 جھنگ سے ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ عدالت نے احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم عبوری طور پر معطل کر دیا۔جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس شاہد کریم اورجسٹس فیصل زمان خان پرمشتمل فل بنچ نےمولانا احمد لدھیانوی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کےوکیل نےموقف اختیارکیاکہ ریٹرننگ افسر نےدرخواست گزار کے پی پی78 جھنگ کےضمنی الیکشن میں حصہ لینے سےمتعلق کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئےہیں، کاغذات نامزدگی میں بیٹے کے اثاثےاوردرخواست گزار کےخلاف مقدمات کی تفصیل لکھناغلطی سےبھول گئے،اس غلطی اورکاغذات نامزدگی کی درستگی کیلئے ریٹرننگ افسرکودرخواست دی لیکن ریٹرننگ افسر نےکاغذات نامزدگی میں ترمیم کی درخواست خارج کر دی، انہوں نےمزیدموقف اختیارکیاکہ درخواست گزار نےاپنی تمام تفصیلات پیش کر دی ہیں لہذا درخواست گزار کو یکم دسمبر کو ہونیوالے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے، وفاقی حکومت اورالیکشن کمیشن کی طرف سے فل بنچ کے روبرو کوئی جواب داخل نہیں کرایا گیا ۔ مزید سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔
تازہ ترین