کراچی (جنگ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے باکسر محمد وسیم کو ورلڈ باکسنگ کونسل سلور فلائی ویٹ ٹائٹل کے کامیاب دفاع پر مبارک باد دی اور ملک کا نام روشن کرنے پر انہیں 25 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا اور اپنی فرنچائز کا سفیر بھی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر وسیم نے مدد کرنے پر آئی جی فرنٹیئر کور اور پاک فوج کا بھی شکریہ ادا کیا جس کی بدولت وہ لاس ویگاس میں رہائش کے اخراجات برداشت کرنے اور فلائیڈ مے ویدر جونیئر جم میں ٹریننگ کرنے کے قابل ہو سکے۔