• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ :لیگی رہنما کے بیٹے کا قتل کیس‘ایک ملزم کو سزائے موت ، دوسرا بری

لیہ(نمائندہ جنگ) قتل کیس میں ایک ملزم کوپھانسی ، ایک بری کر دیا گیا ،ہا شم ڈیرے وال اور رہنما مسلم لیگ ن نسرین کوثر کے بیٹے محمد حمزہ کو 7جون 2013ءکو  دوست ندیم نے ہائے وے گراؤنڈ میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا ،  ایڈیشنل سیشن جج لیہ ظفر اللہ خان نیازی نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ندیم کو سزائے موت اور ملزم نعمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا ۔ مقتول  کی والد ہ نسرین کوثر نے میڈیا سے گفتگو میں  کہاکہ آج ہمیں انصاف مل گیا ہے، مقتول کے والد ہاشم ڈیرے وال نے کہا کہ آج قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیا، ملزم نعمان کے بری ہونے کے خلاف ہائی کورٹ ملتان بنچ میں اپیل کریں گے۔
تازہ ترین