• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر پاورز کی جانب دیکھنے کےبجائے علاقائی امن کیلئے روڈ میپ تیارکیا جائے،رضا ربانی

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ ایشیائی ممالک مختلف اندرونی اور بیرونی خلفشاروں کا شکار رہے ہیں اور تنازعات کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔خطے کے ممالک کو سپر پاورز کی جانب دیکھنے کےبجائے علاقائی سطح پر امن کے قیام کا روڈ میپ تیار کرنا ہوگا کیونکہ بڑی طاقتوں کی زیادہ دلچسپی جنگ سے متعلق اپنی صنعت کا فروغ ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا ایشیائی ممالک اپنے دفاعی بجٹ میں ایک خاص حد تک کمی کر کے بچت سے حاصل ہونے والے وسائل کو غربت کے خاتمے کیلئے استعمال نہیں کر سکتے  اورٹیکنالوجی کا ایک مشترکہ پول بنا کر ایک دوسرے کے ساتھ ٹیکنالوجی کی مفت منتقلی کو زیر غور نہیں لا سکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمبوڈیا میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے نویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایشیائی ممالک میں زیادہ تر تنا ز عات سرحدی جھگڑوں کے باعث پیدا ہوئے جو کہ قابض طاقتوں کی جانب سے ان ممالک سے جاتے وقت تصفیہ طلب چھوڑ دیئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ امن کی خواہشمند قومیں ہی امن لا سکتی ہیں جبکہ علاقائی تنازعات کی وجہ سے دفاعی اخراجات میں اضافہ ہوا ہے ، جس سے بجٹ کے خسارے میں اضافے کے علاوہ معیشتیں تباہ ہو گئیں  ۔
تازہ ترین