• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا مکمل نہیں،چوہدری شجاعت

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے برطانوی ہائوس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے  ملاقات کی۔ اس موقع پر شافع حسین، عمران چوہدری اور میاں قمر زمان بھی موجود تھے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا مکمل نہیں، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیری عوام کے دل بھی پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے لندن میں کشمیر کاز کیلئے خدمات پر لارڈ نذیر احمد کی تعریف کی۔ لارڈ نذیر احمد نے چودھری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کریا۔
تازہ ترین