لندن(جنگ نیوز) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہائی کمیشن میں پبلک ڈیلنگ اور قونصلر سروسز میں بہتری کو سراہا ہے۔ انہوں نے اس کا اظہار لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے دورے میں کیا۔ انہوں نے ہائی کمشنر اور سینئر افسران سے ملاقات کی اور نادرا اور ایم آر پی دفاتر کا دورہ کیا اور معلومات کے لئے درخواست گزاروں سے بات کی اور نادرا اور پاسپورٹ کے سٹاف کو مزید بہتری لانے کی ہدایت کی، انہوں نے پاکستانی کمیونٹی تک رسائی اور ان کے مسائل حل کرنے میں ہائی کمشنر اور ان کے سینئر سٹاف کی دلچسپی کو سراہا ، وزیرداخلہ نے اس موقع پر سوشل اور ثقافتی سرگرمیوں کے لئے ہائی کمیشن میں نئے قائم کردہ مارقوئی ایریا کا افتتاح بھی کیا۔