• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان کی عدم حاضری پر سعد رفیق اپوزیشن کے ہمنوا

Opposition Supporters Saad Rafiq In The Absence Of Shahid Khaqan
قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کی عدم حاضری پر وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق اپوزیشن کے ہمنوا بن گئے ،ایوان میں بولے کہ حیرت ہے شہرمیں ہونے کے باوجود عباسی صاحب یہاں نہیں آئے ۔

قومی اسمبلی سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کی عدم موجودگی پر اپوزیشن جماعتوں کا اعتراض درست ہے، ڈپٹی اسپیکر پتہ کرکے وزیر کو بلوائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس وزارت سے متعلق بزنس ہو، اس وزیر کو لازمی ایوان میں موجود ہونا چاہئے، وہ شہر میں ہونے کے باوجود بھی ایوان نہیں آئے ہیں،اس لئے اپوزیشن ارکان کا مطالبہ جائز ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیرصاحب کو گیس جیسے اہم معاملے پر جواب دینے کےلیے ایوان میں ہونا چاہیے۔
تازہ ترین