قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ فوجی کمان کی تبدیلی اقتدار کی نہیں کمانڈ کی تبدیلی ہے، پاکستان میں اسے زیادہ تر سیاسی نظر سے دیکھا جاتا ہے، اپوزیشن لیڈر نے آصف علی زرداری کی واپسی سے متعلق سوال گول کردیا ۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فوج کی کما ن کی تبدیلی کو پاکستان میں سیاسی نظر سے دیکھا جاتا ہے حالانکہ فوج کی کمان کی تبدیلی معمول کی بات ہے اور روایت کے مطابق آرمی چیف کا تقرر خوش آئند ہےاور فوج کے لیے اچھا پیغام ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کی کمیٹیوں میں شمولیت پر ویلکم کہتا ہوں، آصف علی ذرداری کی پاکستان واپسی کے سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ جب وہ پاکستان آئیں گے تو بتادیا جائے گا۔