نوابشاہ(بیورورپورٹ) سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نوابشاہ یار محمد رند نے جوڈیشل مجسٹریٹ و سول جج صفدر جتوئی کی نگرانی میں یونین کونسل دلیل ڈیرو کے سیکریٹری علی شیر کیریو اور کلرک یونس ملاح کو 25ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔اس سلسلے میں سرکل آفیسر یار محمد رند نے بتایا کہ دلیل ڈیرو کے رہائشی فقیر آچر مکرانی نے طلاق اور نکاح نامے بنوانے کیلئے یو سی آفس میں درخواست دی تھی لیکن اس سے اس کام کیلئے 25ہزار روپے رشوت طلب کی گئی مذکورہ شخص نے اینٹی کرپشن آفس میں درخواست دی درخواست گزار کو اینٹی کرپشن کی جانب سے نشان لگے نوٹ دیئے گئے جو دونوں سرکاری ملازمین کو وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔