• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین سے لاتعلقی کرنیوالے ایوانوں کی رکنیت واپس کریں،ایم کیو ایم لندن

لندن( جنگ نیوز)متحدہ قومی موومنٹ لندن،پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفیٰ عزیزآبادی نے کہاہے کہ جن ارکان اسمبلی نے قائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرلی ہے ان میں اگرظرف وضمیربیدارہے توانہیں چاہیے کہ وہ ایوانوں کی رکنیت جوان کے پاس قائدتحریک کی امانت ہے ،اسے واپس کردیں اور امانت میں خیانت نہ کریں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے جوبھی ایم این ایز، ایم پی ایز اورسینیٹر منتخب ہوئے انہیں اپنی ذات کی بنیادپر پورے حلقے توکجا اپنی گلی کے لوگوں کے ووٹ تک نہیں مل سکتے تھے۔جولوگ بھی قائدتحریک سے لاتعلقی اختیارکرکے ایم کیوایم کے نام پر سیاست کررہے ہیں وہ بھی قائدتحریک کی امانت میں خیانت کررہے ہیں۔
تازہ ترین