فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں کون بنے گا بڑا ڈاکو کا کھیل کھیلا جارہا ہے ۔ میئر کے حصول کے لئے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی گئی ہے ۔ عوام پریشان ہیں بڑے چور ‘ڈاکواور قاتل قانون کی گرفت سے ابھی کیوں باہر ہیں جن لوگوں کو جیلوں میں ہونا چاہئے تھا وہ اقتدار کے مزلے لوٹ رہے ہیں ۔ چوہدری شیر علی اور رانا ثناء اﷲ خاں نے جو ایک دوسرے پر لگائے ہیں وہ الزامات حقیقت پر مبنی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابق ایم پی ایز ڈاکٹر اسد معظم ‘ فیض کموکا ‘ ڈاکٹر خالد امتیاز بلوچ سمیت میاں کامران ڈار ‘ میاں وارث ‘ چوہدری محبوب عالم سندھو ‘ لطیف نذر ‘ لقمان چوہدری ‘ شاہد بلندیا ‘ ملک شفیق و دیگر تحریک انصاف کے عہدیداران و ممبران کثیر تعداد میں موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ڈاکوؤں‘ چوروں ‘ لیٹروں اور قاتلوں کا پیچھا کرتی رہے گی۔