• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان میں سودخوروں کی لسٹیں تیار کرنے کے احکاما ت جاری

مردان ( نمائندہ جنگ) مردان کے نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر میاں سعید احمدنے ضلع بھر میں سودخوروں کی لسٹیں تیار کرنے کے احکاما ت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے ،تھانوں میں شریف شہریوں کو عزت واکرام دیاجائے گا جبکہ بدمعاش اور سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھ سے نمٹاجائے گا ، ایماندار اور محنتی آفیسرز میری ٹیم کا حصہ ہوں گے، میڈیا کے مثبت تنقید کا خیرمقدم کیاجائے گاوہ مردان پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ تعارفی نشست کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعیداحمد نے کہاکہ وہ پختون کلچر کی روایات سے باخبرہیں ان کے لئے مردان نیانہیں ہے انہوں نے کہاکہ وہ میڈیا کی مثبت تنقید کا خیرمقد م کریں گے اورقیام امن کے لئے ان کی تجاویز اور آراء سے استفادہ کریں گے قبل ازیں اپنے زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن مردان شفیع اللہ خان گنڈاپور، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مردان اختراز خان، تمام سرکل کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی اجلاس میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور جرائم پر قابو پانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے اس موقع پر پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
تازہ ترین