• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اینٹی کرپشن چارسدہ نے جعلی اسناد پر بھرتی ٹیچر گرفتارکرلیا

پشاور (کرائم رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن چارسدہ سرکل نے جعلی تعلیمی اسناد پر بھرتی ہونے والے سکول ٹیچرکے خلاف تحقیقات مکمل کرلیں ملزم کے خلاف اڈٹ کرکے کیس رجسٹرڈ کرلیاگیاہے حکومتی خزانے کو تنخواہوں کی مد میں 24 لاکھ روپے نقصان پہنچایا محکمہ اینٹی کرپشن چارسدہ سرکل نے اڈٹ مکمل کرکے کیس رجسٹرڈ کرلیاہے اینٹی کرپشن چارسدہ سرکل قاضی اسلم کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوازیب اللہ خان کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ پی ٹی سی ٹیچر عبدالخالق 30 ستمبر 1989 میں جعلی اوربوگس تعلیمی اسناد کے ذریعے سرکاری ٹیچر بھرتی ہواہے لہذا اس کی تحقیقات کی جائیں جس پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن قاضی اسلم نے تحقیقات شروع کی اس دوران مذکورہ ٹیچر کی اسناد پشاوربورڈاوردوسرے تعلیمی اداروں کوبھجوائے گئے جہاں سے ویری فیکشن کے دوران تمام دستاویزات جعلی نکلیں جس پر پی ٹی سی ٹیچر عبدالخالق کے خلاف کیس رجسٹرڈ کردیاگیاہے ذرائع نے بتایاکہ سرکل آفیسر نے اپنی سفارشات میں کہاہے کہ مذکورہ بالا ٹیچر نے تنخواہوں کی مدمیں 23لاکھ 54 ہزارسے زائد رقم لیکر حکومتی حزانے کونقصان پہنچایاہے لہذا اس کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
تازہ ترین