پاک چین دوستی اگرچہ روز اول سے ہی ہمالیہ سے بلند اور بحر عرب سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے مگر اس دوستی کو جلا اس وقت بخشی گئی جب گوادر پورٹ چین کے حوالے کی گئی۔ یہ منصوبہ بلاشبہ پاکستان اور چین کیلئے کوہ ہمالیہ تھا جسے صرف عزم و استقلال سے ہی سر کیا جانا تھا اور الحمد للہ اب کافی حد تک یہ منصوبہ پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا چکا ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ اب تک 350 کنٹینرز سے لدا ایک چینی جہاز گوادر کے راستے تجارتی مال لے کر یورپ روانہ ہو چکا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس عظیم منصوبے کو متنازع ہونے سے بچائیں اور اقتصادی راہداری سے متعلق دوسرے صوبوں کے تمام اعتراضات ختم کریں تاکہ یہ عظیم منصوبہ پاکستان کو مطلوبہ اہداف تک پہنچا سکے۔ ان شاء اللہ یہ عظیم منصوبہ نہ صرف پاکستا ن کیلئے بلکہ پورے ایشیا کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔
(راجا فتین)
rajafateenhajjazi386@gmail.com
.