• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی تحریک کی گوجرانوالہ ،نارووال کی تنظیموں کانوٹیفکیشن

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک ضلع گوجرانوالہ کی تنظیم کا اعلان کر دیا گیا ہے ، ملک فاروق صدر اور ڈاکٹر شفاقت علی مہر جنرل سیکرٹری مقرر جبکہ رضوان بزمی سیکرٹری انفارمیشن ہونگے۔سیکرٹری کوارڈینیشن ساجد بھٹی نے صوبائی صدر بشارت جسپال کی سفارشات پر تنظیمی عہدیداروں کے نوٹفیکشن جاری کئے ،گوجوانوالہ کی تنظیم میں سنئیر نائب صدور میں شیخ سیف اللہ،جاوید ٓحمد ڈار ،اسد گوندل،نائب صدر میاں اعجاز کو مقرر کیا گیا ہے۔ضلع نارروال کی پی پی 134 میں نصر اللہ خان،پی پی 133 میں خلیل احمد بھٹی ،پی پی 132 میں چوہدری نعمت اللہ ،پی پی 135 میں فیصل خان ،پی پی 136 میں خواجہ سہیل کو کوارڈنیئٹر مقرر کرنے کا نوٹفیکشن جاری کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین