• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،قتل کےمجرم کو سزائے موت اورجرمانہ کاحکم

گجرات(نمائندہ جنگ)عدالت نے قتل کے مقدمہ میں ملزم کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا‘ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج گجرات نے تھانہ اے ڈویژن گجرات کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم نواز کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا‘ عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی‘ استغاثہ کے مطابق گھریلو جھگڑے پر 2008ء میں مجرم نواز نے اپنے سالے کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ 
تازہ ترین