گجرات(نمائندہ جنگ)گجرات کے اکثر علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اورکم پریشرنے شہریوں کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔بچے ناشتہ کئے بغیر ہی سکولوں‘ کالجوں میں جانے پرمجبور ہو چکے ہیں‘جبکہ دفاتر جانے والے افراد بھی کھانا مہنگے داموں ہوٹلوں سے کھانے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے جس سے لوگوں کو پانی بھی میسر نہیں ہورہا۔