اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وعدے کے مطابق مالی سال 2016-17کے دوران یکم جولائی سے 30 نومبر کے دوران 44 ارب روپے کا ریکارڈ ریفنڈز جاری کیا جبکہ مالی سال 2015-16 کے پہلے ان ہی پانچ مہینوں میں 36 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے تھے ان پانچ مہینوں میں ایف بی آر نے 1073 ارب روپے کا ریونیو جمع کیا جبکہ 2015-16 کے ان ہی 5 ماہ میں 1049 ارب روپے کے ٹیکس جمع کئے تھے جوکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے محاصل کی وصولی سے 2 فیصد زیادہ ہے نومبر 2016 میں نومبر 2015 کے مقابلے میں ایف بی آر نے منفی آٹھ فیصد ریونیو جمع کیا جولائی تا نومبر 2016 کے پانچ ماہ میں ایف بی آر نے 413 ارب روپے کا انکم ٹیکس ، 472 ارب کے سیلز ٹیکس، 170 ارب روپے کی کسٹم ڈیوٹی، 63 ارب کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کی ہے نومبر 2016 میں ایف بی آر نے 211 ارب 78 کروڑ روپے کا خالص ٹیکس جمع ہوا نومبر 2015 میں 230 ارب 67 کروڑ روپے کا ٹیکس جمع ہوا تھا۔