شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ای ڈی او ایجوکیشن عبدالمتین نے انکوائری کمیٹی کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول گاؤں کوٹ سوہندہ کے 11ٹیچروں کو ڈیوٹی سے غیر حاضر ی پر پانچ پانچ ہزار روپے جرمانےکی سزا سنائی ہے ، انہیں یہ سزا پیڈا ایکٹ کے تحت سنائی گئی ہے، محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق ان ٹیچروں میں سعید الرحمن، مبارک احمد، سلیم ، بلال، ذوالفقار علی، نوید، عامر جاوید، ندیم احمد، شبیر احمد، آصف علی اور تنویر الحسن بھٹی شامل ہیں، ان ٹیچروں نے غیر حاضری کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے ۔