شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)الیکشن کمیشن آف پاکستان قومی انتخابات2018سے قبل قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں تبدیلیاں کرنے کی تجویذ پر غور کررہا ہے یہ تبدیلیاں کئی حلقوں کی جغرافیائی صورتحال کی بناء پر کرنے کی تجویذ زیر غور ہے، باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اس تجویذ پر عملدر آمد کے ممکن ہونے کے بارے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی الیکشن کمشنروں کی وساطت سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنروں سے بھی سفارشات طلب کرلی ہیں ۔