• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا شہباز شریف کیخلاف نااہلی کیس دائر کرنے کا اعلان

Pti Announces To File Disqualification Case Against Shahbaz Sharif
پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں نااہلی کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

جہانگیر ترین کہتے ہیں کہ شہباز شریف جیسی باتیں کرتے ہیں اس کے مطابق ان کا نام چار پانچ بار تبدیل ہوجانا چاہیے تھا۔

انہوں نے بلاول بھٹو کے پی پی کے پنجاب میں واپس آجانے کے دعوے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تین دن کے یوم تاسیس سے پیپلزپارٹی پنجاب میں واپس نہیں آسکتی۔

دوسری جانب ترجمان حکومت پنجاب زغیم قادری نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیرترین کونام بدل کرکرپٹ ترین رکھ لیناچاہیے، اُن کےخانساماں کےنام پر کروڑوں روپے کی جائیداد ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا ہے کہ شریف فیملی نےخود کو احتساب کے لیے عدالت میں پیش کر دیا، شریف فیملی کے اس اقدام کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، عمران خان، جہانگیرترین اورعلیم خان اپنی آف شور کمپنیوں پر بھی بات کریں۔
تازہ ترین