کراچی (اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے کامیاب سندھ ورکرز کنونشن نے کراچی اور اندرونِ سندھ سمیت ملک بھر میں عوام کو حوصلہ اور ولولہ دیا ہے اور کارکنوں کو نئے عزم اورجوش و جذبہ کے ساتھ اسلامی اور خوشحالی پاکستان کی جدوجہد جاری رکھنے اور تیز کرنے کا پیٖغام دیا ہے،2018ء کے الیکشن کے لیے ابھی سے بھرپور منصوبہ بندی کے ساتھ کام کرنے اور عوام سے رابطوں کو مستحکم بنانے کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کراچی کے تحت ادارہ نور حق میں ورکرز کنونشن کے منتظمین ، مختلف کمیٹیوں کے افراداور انتظامات میں شریک کارکنوں کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے اپنے آبائی علاقے دیر سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا، استقبالیے سے جما عت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، کراچی کے امیر و ناظم اجتماع حافظ نعیم الرحمٰن اور نائب ناظم اجتماع انجینئر صابر احمد نے بھی خطاب کیا ، جبکہ نظامت کے فرائض سکریٹری کراچی عبد الوہاب نے ادا کیے ۔