گجرات (نمائندہ جنگ) ٹی ایم اے گجرات سے 80 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا، تحصیل میونسپل آفیسر گجرات خرم ترہنگی نے ٹی ایم اے میں تعینات 80 ملازمین کو فوری طور پر نوکریوں سے فارغ کر دیا، مذکورہ ملازمین ٹی ایم اے کے شعبہ سینی ٹیشن میں بھرتی ہوئے تھے، ملازمین سینی ٹیشن میں کام کرنے کی بجائے چوکیدار، نائب قاصد، واٹر بل ریکوری، ٹیوب ویل آپریٹر، ڈسپوزل آپریٹر اور دیگر برانچوں پر کام کر رہے تھے، ٹی ایم او خرم ترہنگی نے بتایا کہ نکالے گئے ملازمین سیکرٹری لوکل گورنمنٹ لاہور سے آئی ٹیم نے نکالے، ملازمین کو نکالنے میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔