• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان قومی موومنٹ سیاسی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے‘احمد خان

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)افغان قومی موومنٹ کے سربراہ احمد خان نے کہا ہے کہ قوم کے حقوق کیلئے شبانہ روز جدوجہد کے باعث پارٹی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے یہ باتیں انہوں نے ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپنے اکابرین میروائس خان نیکہ احمدشاہ بابا اور غازی عبداللہ خان کے فلسفہ اور سوچ کو مزید پروان چڑھایا جائیگا اور ان کا مشن مکمل کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے نسل پرستی اور زئی و خیلی کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا انہوں نے کہا کہ اقوام کی ترقی کا راز اتحاد و اتفاق میں پوشیدہ ہے اے کیو ایم موثر سیاسی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے ۔
تازہ ترین