• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر س اوپن سرکاری پارٹنر شپ اجلا س پاکستان کی شرکت شہریوں کی خوشحالی کیلئے اہم قدم ہوگا، اسحا ق ڈار

اسلام آباد  (اے پی پی) وزیرخزانہ نے منگل سے شروع ہونے والی چوتھی ششماہی اوپن سرکاری پارٹنر شپ میں شرکت کیلئے اپنے پیرس کے دورے کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پارٹنر شپ میں پاکستان کی شرکت شہریوں کی خوشحالی اور فلاح وبہبود کیلئے حکومت کی شفافیت اور سخت احتساب کی طرف ایک اور اہم قدم ہوگا، علا و ہ ازیں  وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اسلامی بینکاری کی ترقی اور فروغ کیلئے پر عزم ہے۔ایک ارب ڈالر کے بین الاقوامی سکوک بانڈز کے حالیہ اجراءسمیت گزشتہ تین برس کے دوران حکومت کی طرف سے سکوک بانڈز کا اجراءاسلامی بینکاری کے فروغ کے حکومت کے عزم کا ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں اسلامی بینکاری کے کے حوالے سے ا سٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویز پر عملدرآمد کیلئے قائم کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر اور کمیٹی کنوینئر سعید احمد نے اجلاس کو کمیٹی کی سفارشات کے بارے میں بریفنگ دی۔ کمیٹی کو سکوک کے اہم پہلوؤں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔وزیرخزانہ نے کمیٹی کے اراکین کی کوششوں کی تعریف کی اور انہیں ملک میں اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
تازہ ترین