بلوچستان کے ضلع خضدار مین فرنٹئیرکور نے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔ لہڑی میں 10کلو گرام وزنی دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
ایف سی ترجمان کے مطابق خضدار کے علاقے میں فر نٹئیر کور نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ با ر ود برآمد کر لیا ہے۔ اسلحہ میں 10کلو بارود، 3آر پی جی سیون را کٹ، 33عدد دستی بم برآمد کرلئے ہیں۔
ادھر لہڑی میں ایف سی نے سڑک کنارے نصب 10کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کر کے اس کو ناکارہ بنا دیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مزید کارروائی جاری ہیں۔