ڈیرہ اسماعیل خان میں ایس ایچ او نے اپنی شادی میں ہوائی فائرنگ کردی، گولی لگنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او طارق سلیم نے اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی، گولی لگنے سے 10 سالہ بچہ رمضان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس تھانہ پروا میں ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔