ملتان (سٹاف رپورٹر) پاسبان ملتان ڈویژن کے آرگنائزر شیخ مقبول اور ضلعی صدر ملک ظہور حسین نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس نے سیاستدانوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کردیا ،قوم کو اب نئی ، بہادر، ایماندار اور عوامی مفادات کی نگہبان قیادت کی ضرورت ہے ، وہ سیاسی و سماجی رہنما شیخ اعجاز احمد کی رہائش گاہ خوشحال کالونی یوسی نمبر 10میں پاسبان عوامی اجلاس کے شرکاءسے خطاب کررہے تھے، پاسبان رہنماؤں نے محمد یوسف خان ، شیخ اعجاز احمد، احمد عبداللہ شیخ، سجاد عرف سجی ، چوہدری نعیم احمد ، اسمعیل خان، ملک اویس، معظم بٹ ، مہر سجاد حسین ، مہر ممتاز احمد، مہر اعجاز احمد کو پاسبان میں شمولیت پر مبارکباد دی، شیخ مقبول اور ملک ظہور حسین نے کہا کہ پارٹیاں بدلنے والے کرپٹ چہرے عوام کو کچھ نہیں دے سکتے ۔ علاوہ ازیں پاسبان ملتان کے ضلعی صدر ملک ظہور حسین نے اعلان کیا ہے کہ منگل 6دسمبر کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید میں 5ہزار دنوں کی تکمیل پر پاسبان کے تحت صبح 10بجے مدنی چوک نزد مدرسہ انوار العلوم پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔