لاہور (جنگ نیوز) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قلم کار ادیب جاودانی نے’’ بھٹو کی پھانسی اور بے نظیر بھٹو کا قتل‘‘ کے بارے میں جو کتاب لکھی ہے وہ تحقیق پر مبنی ہے۔ ادیب جاودانی کی یہ کتاب تاریخ کی بہترین دستاویز ہے جس میں مصنف نے بھٹو کی پھانسی سے لیکر بے نظیر بھٹو کی شہادت تک برصغیر میں بھٹو خاندان کے سیاسی کردار کو اجاگر کیا ہے۔ مصنف سے کتاب وصول کرتے وقت انہوں نے کہا کہ کتاب کے آغاز سے لیکر اختتام تک قاری کی دلچسپی قائم رہتی ہے۔