شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ضلع شیخوپورہ میں بلدیاتی اداروں کے چیئرمینو ں، وائس چیئرمینوں کے انتخابات کے سلسلہ میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے بارے میں ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے ہر تحصیل میں ایک ایڈیشنل سیشن جج پر مشتمل ایپیلٹ اتھارٹی قائم کردی گئی ہے جن کے نام یہ ہیں، شیخوپورہ چوہدری ظفر اقبال تارڑ، تحصیل صفدر آباد اشفاق احمد، تحصیل فیروزوالہ مصباح خان ، تحصیل مریدکے محمد معین کھوکھر، تحصیل شرقپور شریف عابد علی۔