• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھکر: 4گھنٹے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت کیلئےٹریک بحال

After 4 Hour Train Track Restore For Transpotation
بھکرمیں خوشحال خان ایکسپریس کی تین بوگیاں ریلوے ٹریک سےاترگئیں حادثےمیں تمام مسافرمحفوظ رہے ، ریلوے حکام نے 4 گھنٹے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت کے لیے ٹریک بحال کردیا۔

ریلوے حکام کے مطابق بہل روڈ ریلوے پھاٹک کےقریب رات سوا دو بجے کراچی سے پشاورجانے والی خوشحال خان ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سےاترگئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق حادثہ ٹریک تبدیل کرتے ہوئے پیش آیا ،،حادثےمیں ٹرین کےتمام مسافر محفوظ رہے، ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک سے اترنے والی بوگیوں کو ٹریک سے ہٹا کر ٹریک آمد و رفت کےلیے بحال کردیا گیا ہے جبکہ خوشحال خان ایکسپریس کی ٹریک پر کھڑی بوگیوں کو نوتک ریلوے اسٹیشن پر پہنچا دیا گیا ہے۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان سے مشینری پہنچنے کے بعد متاثرہ بوگیوں کو ٹریک پر لایا جائے گا جس کے بعد خوشحال خان ایکسپریس کو پشاور کےلیے روانہ کردیا جائے گا ۔
تازہ ترین