گھوٹکی (نامہ نگار) لیبر یونین فیڈر کینال ایریا واٹر بورڈ گھوٹکی کی جانب سے سیڈا میں کرپشن اور مزدوروں سے زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان، مزدور رہنماؤں مختیار کولاچی اور عبدالقدوس کولاچی کی بحالی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق لیبر یونین فیڈر کینال ایریا واٹر بورڈ کے رہنماؤں محمد شریف گھوٹو ، شبیر احمد بھٹی ، لالا قیصر خان ، خمیسو خان رند ، منظور احمد کولاچی اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایری گیشن کے افسران کی زیادتیاں ملازمین سے بڑھ گئیں ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ سیڈا میں کروڑوں روپوں کی کرپشن کی گئی ہے جس کی انکوائری کرائی جائے جبکہ افسران اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ملازمین کو بلاجواز برطرف کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میرپور ڈویزن کے انجینئر امیر بخش بوزدار کی جانب سے مردور رہنماؤں مختیار کولاچی اور عبدالقدوس کولاچی کو نوکریوں سے بلاجواز برطرف کیا گیا ہے ملازمین کو کوئی نوٹس دیئے بغیر برطرف کیا گیا ہے مزدور رہنماؤں نے سیڈا میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کرانے اور برطرف ملازمین کی بحالی کے لیے20 جنوری سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ۔