ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی پارٹی رہنما چوہدری بشیر احمد، چوہدری محمد طاہر، چوہدری محمد زاہد ، محمد عامر چوہدری کے والد چوہدری محمد افضل کی وفات پران کی رہائش گاہ گئے ، جاوید اختر انصاری ،چیئر مین شکیل سخاوت، وائس چیئر مین یونس انصاری بھی ان کے ہمراہ تھے ،انہوں نے تعزیت کے بعد دعائے مغفرت کی اورکہا کہ مرحوم انتہائی نیک سیرت اور ملنسار انسان تھے انکی تحریک انصاف کیلئےخدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ، اس موقع پر عبداللہ انصاری ،صدیق چیتا، تصوراحمد انصاری، ایم طاہر انصاری، رانا شاہد، رضوان بھولا،بابرچوہدری، رضوان چوہدری، جنید خان و دیگرشریک ہیں۔