حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) چیئرمین سندھ زکوٰۃ کونسل جسٹس ریٹائر زاہد قربان علوی نے ضلعی زکوٰۃ آفس حیدرآباد کی جانب سے سرکٹ ہاؤس حیدرآباد انیکسی ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں بینظیر معاونت کارڈ تقسیم کئے، جس میں تعلقہ قاسم آباد کے 112 مستحقین شامل تھے، معاونت کارڈ سے ہر مستحق کو چھ ہزار روپے ملیں گے، علاوہ ازیں سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشاد بلوچ کو بھی غریب بچوں کی مالی معاونت کیلئے 121800 روپے کا چیک دیا گیا،اس رقم سےسوشلویلفیئر ڈپارٹمنٹ فی بچہ 700 روپے تقسیم کرے گا۔