کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)نیو سریاب پولیس نےسبی روڈ سے موٹرسائیکل چھننے والے گروہ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے جناح ٹائون سے چھینی گئی موٹرسائیکل قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق ایس ایچ او نیو سریاب نے دیگر عملے کے ہمراہ سبی روڈ پر معمول کی گشت کے دوران دوران موٹرسائیکل پر سوار دو افرار کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی ۔پولیس نےدونوں افراد سلمان خان اور سعید احمد کوگھیرےمیں لے کر گرفتار کر کے موٹرسائیکل قبضے میں لے لی۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ کلی عالمو اور کلی اسماعیل کےرہائشی ہیں جو جناح ٹائون ٗ سمنگلی روڈ اور ملحقہ علاقوں سے شہریوں سے موٹرسائیکلیں چھین اور چوری کر کے مستونگ لے جا کر فروخت کر تے ہیں پکڑی جانے والی موٹرسائیکل بھی گزشتہ روز جناح ٹائون سے چھینی تھی جسے مستونگ لے جا رہے تھے پولیس نے بتایا کہ ملزم سلمان خان گروہ کا سرغنہ ہے دیگر ساتھیوںکی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔