شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ڈویژن نے محکمہ مال کے پٹواریوں بشارت علی اور غلام شبیر کے خلاف سنگین بے ضابطگیوں کی تحقیقات مکمل کرلی ہے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے ہدایت جاری کی ہے کہ ان دونوں پٹواریوں کے خلاف مقدمات درج کرکے ایف آئی آرز کی نقول انہیں بھی بھیجی جائیں۔