قمبر علی خان( نامہ نگار) لاڑکانہ تعلیمی بورڈکا چیئرمین سندھ یونیورسٹی کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر احمد علی بروہی کو مقرر کیا گیا جس پر ڈاکٹر کرم ودھو نے 31 اکتوبر2016کو وزیر اعلیٰ سندھ کے نام ایک اپیل ارسال کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ سیکنڈری بورڈ چونکہ ہائی اسکول ،ہائیر سیکنڈری اسکول اور کالجز کو ڈیل کرتا ہے جبکہ مقررہ چیئرمین کو ایک دن کا بھی انتظامی تجربہ نہیں ہے مگر تاحال اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیاہے ۔ لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی سیاسی بنیادوں پر تقرری کی ہے۔اس سلسلے میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے بورڈ میں میرٹ پر چیئر مین کی تقرری کا مطالبہ کیا ہے۔