کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری مالیات حاجی محمدحسن شیرانی،ضلع ژوب کے امیرمولاناشمس الدین،رکن اسمبلی مفتی گلاب خان ،مولانااللہ داد کاکڑ، حاجی محمدخان کبزئی اورمولانانیک محمد کبزئی نے کہاہے کہ ژوب کی قبائلی شخصیت اورحلقہ 19کے سابق نامزد امیدوارمٹھاخان کاکڑ10دسمبر کو ژوب میں ایک بڑے جلسے میں اپنے سیکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت میں شمولیت کااعلان کریں گے،شمولیتی جلسے سے جمعیت کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری،مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈووکیٹ و دیگر صوبائی وضلعی قائدین خطاب کریں گے انہوں نے کہاکہ ژوب جمعیت کامضبوط قلعہ بن چکاہے اس سے قبل بھی سینکڑوں افرادنے جمعیت میں شمولیت اختیارکی جبکہ مٹھاخان کاکڑکی شمولیت سے جمعیت ژوب میں مزیدفعال اورمنظم ہوگی ۔ ژوب کے عوام اورجمعیت کے کارکنوں سے اپیل ہے کہ وہ دس دسمبرکے شمولیتی جلسے میں بھرپورشرکت کریں۔